نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 15افسران کے بد ھ کو فوری اثرات سے تبادلے کی ہدایت دی ہے۔نارتھ ایسٹ رینج کے جوائنٹ کمشنر1997کے آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ساگر پریت ہڈا کو اروناچل پردیش بھیجا گیا ہے۔2004کے آئی پی ایس کم کیننگ کو اس وقت ایڈیشنل کمشنر ٹریفک ہیں، ان کا تبادلہ میزورم کیا گیا ہے۔